اٹک (خصوصی رپورٹ)پاکستانی ہنرمند نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کے لیے زری سے خوبصورت چپل تیار کی ہے۔ اٹک کے علاقہ حضرو چھچھ کی ثقافت کی مشہورگولڈن رنگ کی دیدہ زیب اور خوبصورت زرعی کھیڑ تیار کرنے والے کاریگر محمد نثار نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر تیار کرکے اس زری کھیڑ کا تحفہ پیش کیا تھا۔محمد نثار نے حال ہی میں دوسری بار صدر امریکا کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایسی ہی سونے کی طرح چمکتی خوبصورت چپل تیار کر لی ہے۔پاکستانی کاریگر اس چپل کو امریکی صدر ٹرمپ کو تحفے کے طور پر بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔