آئی جی پنجاب کی ذوالفقار حمید سے ملاقات ، آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پرمبارکباد دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رابرٹس کلب سپیشل برانچ ہیڈ کواٹرز میں ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید سے ملاقات کی،بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سپیشل برانچ پنجاب کے سینئر افسران نے ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کو گلدستے، تحائف اور سووینئرز پیش کیے۔اس موقع پرڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی شاہ، ڈی آئی جی انٹیلی جنس فیصل علی راجا، ڈی آئی جی وی وی ائی پی سکیورٹی توصیف حیدر اور ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز معاذ ظفرسمیت دیگر افسران موجود تھے۔