آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    لاہور(یواین پی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا  ذوالفقار حمید کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری محمد نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی شیخوپورہ احمد عثمان اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے،جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے پولیس کی جانب سے رپورٹ اورجواب جمع کرایا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کہ اس کی اراضی پر قبضے کے معاملے پرعدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، اس نے2018 میں اس وقت کے آرپی اوشیخوپورہ ذوالفقار حمید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی