یونٹ قتل وغارت کے واقعات کی روک تھام کیلئے آپریشنز ونگ کے تمام دفاترمیں قائم ہو گا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں قتل وغارت کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ بنانے کافیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں گذشتہ سال 100سے زائد افراد خاندانی اور دیرینہ دشمنیوں کی بھینٹ چڑھے۔پچاس خواتین کو گھریلو جھگڑوں کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔لاہور پولیس کا ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریگا۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طورپرتمام آپریشنزونگ کے دفاترمیں ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ کاقیام ہوگا۔یونٹ میں موجود افسران سپیشل برانچ و تھانوں میں آنیوالی درخواستوں پر ورکنگ کریں گے ۔