پیاز 31.21 فیصد، آٹا 36.20 ، مرچ پائوڈر کی قیمت 20فیصد کمی
لاہور(کرائم رپورٹر )سال 2024 میں سب سے زیادہ سستی اور مہنگی ہونے والی اشیا سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں سب سے زیادہ ٹماٹر مہنگے جبکہ آٹا اور پیاز سستے ہوئے۔میڈیا رپورٹ میں ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا گیاہے کہ ایک سال کے دوران ٹماٹر 138.53 فیصد مہنگے ہوئے،خواتین کے سینڈل 75.09 فیصد ،آلو 61.17 فیصد، دال چنا 51.17 ، دال مونگ 31.51 فیصد مہنگے ہوئے ،اس کے علاوہ پائوڈر دودھ کی قیمت میں 25.62 جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت میں 24.28 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک سال میں لہسن 17.27 اور پکی ہوئی ،دال 15.10 فیصد، گیس چارجز 15.52 فیصد اور جلانے والی لکڑی 13.14 فیصد مہنگی ہوئی۔سال 2024 میں پیاز 31.21 فیصد، آٹا 36.20 فیصد، مرچ پائوڈر 20 فیصد سستا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 12.89 فیصد کمی ہوئی۔ اسی مدت میں دال مسور 11.18 فیصد سستی ہوئی جبکہ باسمتی چاول اور دال ماش کی قیمتوں میں بالترتیب 7.98 اور 6.27 فیصد کمی ہوئی۔اس سال میں پٹرول 5.64 اور ڈیزل 7.49 فیصد سستا ہوا۔