اسحاق ڈار 9ماہ میں 22 غیر ملکی دورے

رواں برس 11 مارچ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا ،سعودی عرب کے 5، ایران کے 3، اور چین کے 2 دورے شامل ،
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس 11 مارچ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والے سینیٹر اسحاق دار نے 2024 میں 9ماہ کے دوران 22 غیر ملکی دورے کیے، جن میں سعودی عرب کے 5، ایران کے 3، اور چین کے 2 دورے شامل ہیں۔اسحاق دار نے عرب ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور مصر کے دورے کیے، وزیر خارجہ نے سب سے زیادہ 5 دورے سعودی عرب کے کیے، اکتوبر میں وہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا حصہ نہیں تھے، اکتوبر میں دورہ قطر کے دوران بھی وہ وزیر اعظم کے ہمراہ نہیں تھے۔وزیر خارجہ نے وسطی ایشیائی ممالک کے 4 دورے کیے، مئی میں جمہوریہ کرغیز، جولائی میں تاجکستان اور قازقستان اور نومبر میں آذربائیجان کے دورے کیے، نومبر میں کوپ 29 کے سلسلے میں وزیر خارجہ وزیر اعظم کے ہمراہ باکو گئے، وزیر خارجہ نے مئی میں بنجول، گیمبیا اور دسمبر میں قاہرہ مصر، اور افریقی ممالک کے دورے کیے۔