دوستی سے انکار پر بااثر شخص نے طالبہ کو یرغمال بنا لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) دوستی سے انکار پر بااثر شخص نے طالبہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے گن پوائنٹ پر طالبہ کو گاڑی میں بٹھایا اور مقبرہ جہانگیر کے احاطے لے گیا، گریجوایشن کی متاثرہ طالبہ نے گاڑی سے بھاگ کر جان بچائی۔شاہدرہ ٹاوٓن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ، ملزم ریکارڈ یافتہ اور تعلق سیاسی گھرانے سے ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔