ون ٹائم کلیننگ کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک

لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کاصفائی نظام کی آئوٹ سورسنگ کا مقصد صوبے بھر کو ویسٹ فری کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے اپنے ملتان دورہ میں ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 فروری تک ملتان ڈویڑن میں صفائی نظام کی مکمل آئوٹ سورسنگ کردی جائے گی۔کنٹریکٹر کو ایک ماہ میں ملتان ڈویڑن زیرو ویسٹ کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔کنٹریکٹرز کو عوامی ریلیف کیلئے ون ٹائم کلیننگ کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔