خصوصی ٹاسک پورا کرنے والے پولیس افسروں کو کیش انعام سے نواز دیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹائون ڈویڑن ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے شاندار کارکردگی دکھانے والے 7 پیروی افسران کو کیش ریواڈ سے نوازا۔ترجمان پولیس کے مطابق انعام حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر فرید الحق، اے ایس آئی محمد سلیم، محمد امین، محمد یونس، غلام فرید، محمد طاہر اور محمد یوسف شامل تھے۔ یہ تمام افسران وہ پیروی آفیسرز ہیں جنہیں ایس پی ماڈل ٹائون کی جانب سے خصوصی ٹارگٹس دیے گئے تھے، جنہیں انہوں نے بہترین کارکردگی کے ساتھ پورا کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی بروقت حوصلہ افزائی نہ صرف ان کے مورال میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مجموعی کارکردگی میں بھی نمایاں نکھار پیدا کرتی ہے