کراچی کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ عوام کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام:عشرت العباد

کراچی کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ عوام کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام:عشرت العباد

دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق رکنِ اسمبلی محمود مولوی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتظامی اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان، اور خاص طور پر کراچی میں انتظامی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام اور اصلاحات پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ اب شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامی نظام بد انتظامی اور عوامی محرومیوں کا باعث بن رہا ہے، جس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔