این ایس آئی ٹی سٹی میں جدید سیوریج سسٹم متعارف، 100 سال تک کی ضروریات کو پورا کرے گا

این ایس آئی ٹی سٹی میں جدید سیوریج سسٹم متعارف، 100 سال تک کی ضروریات کو پورا کرے گا

سی بی ڈی نے این ایس آئی ٹی کے انفراسٹرکچر میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے این ایس آئی ٹی سٹی میں جدید سیوریج سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

این ایس آئی ٹی سٹی کا یہ نیا سیوریج سسٹم آئندہ 100 سال تک سیوریج کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے اور عام سیوریج سسٹمز کی نسبت چار گنا زیادہ پائیدار ہے۔ یہ نظام مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور دیرپا استعمال کے لیے کارآمد ہے۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کے مطابق، ادارہ پائیدار شہری ترقی کو نئی جدت دینے کے لیے متحرک ہے اور این ایس آئی ٹی سٹی کا جدید سیوریج سسٹم اس عزم کا مظہر ہے۔