ہسپتال کے واجبات کی عدم ادائیگی، جنازے کی فیس پرمیت چھوڑنے سے انکار پر سخت سزا ہوگی
منیلا(آئی این پی)غیر مسلم آبادی کی اکثریت رکھنے والے ایشائی ملک فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فلپائنی مسلمانوں کی اسلامی روایات کے مطابق مناسب طریقے سے اور فوری طور پر تدفین کی جائے گی ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلپائن کے اسلامی تدفین ایکٹ پر 11اپریل کو دستخط کیے گئے تھے اور گذشتہ روز سرکاری گزٹ کی ویب سائٹ پر اسے پوسٹ کیا گیا۔نئے قانون کے تحت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی تدفین جتنی جلدی ممکن ہو جائے گی، تاہم قانون کے تحت تدفین کرنے والے شخص، یا میت کے قریبی رشتہ دار کو 14 دنوں کے اندر مقامی ہیلتھ آفیسر کو موت کی اطلاع دینی ہوگی، وہ افسر موت کی وجہ کی تصدیق کرے گا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔قانون کے تحت ہسپتال کے واجبات کی عدم ادائیگی یا جنازے کی فیس یا دیگر وجوہات کی بنا پر مسلمان شخص کی میت کو چھوڑنے سے انکار کرنے پرایک سے چھ ماہ قید یا 882ڈالر سے ایک ہزار 764ڈالرز تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔