نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست کرناٹک میں مرغی نے پہلی بار نیلا انڈا د یا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع داونگیرے کے گائوں نالور میں مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر مالک اور علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا۔مرغی کے مالک سید نور جب انڈا لینے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ انڈے کا رنگ نیلا ہے۔ ان کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا کیونکہ یہ پہلی بار تھا، مرغی نے اس سے پہلے کبھی اس رنگ کا انڈا نہیں دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ مرغی دو سال قبل ایک تاجر سے خریدی تھی اور یہ سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے انڈے دیتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس کل 10 مرغیاں ہیں لیکن کسی نے نیلے رنگ کا انڈا نہیں دیا۔جب یہ خبر گائوں میں پھیلی تو مکینوں کی بڑی تعداد سید نور کے گھر کے باہر نایاب انڈا دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی