لاہورکے سیاہ آسمان کے لوٹ آنیوالے نیلے رنگ یاد رکھنا:مریم اورنگزیب

اہل لاہور نے محفوظ بسنت مناکرایک مقصد کیلئے مل کرکام کرنے کی بہترین مثال قائم کی:سینئر صوبائی وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقادپر وزیراعلی مریم نوازاورعوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  اپنے ایک  بیان میںانہوں نے  کہاثقافتی رنگوں کی بحالی اورلاہورکیسیاہ آسمان کے لوٹ آنیوالے نیلے رنگ یادرکھنا،اہل قیادت اورعوام کاتعاون ہرناممکن کو ممکن بنارہاہے،اہل لاہور نے محفوظ بسنت مناکرایک مقصد کیلئے مل کرکام کرنے کی بہترین مثال قائم کی۔انہوں نے مزیدکہاوزیراعلی مریم نوازنے دوسال کی مسلسل محنت سے فضادھوئیں سے پاک کی،پنجاب کے ہرشعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑی،صنعت،فیکٹری،بھٹے،گاڑیاں،رکشے،ہوٹل چلانے والوں سمیت اہل پنجاب اور لاہوریوں نے بھرپور ساتھ دیا،اچھا فضائی معیار اصل میں وزیراعلی مریم نواز کے وژن اور اہل پنجاب کی مشترکہ محنت کا انعام ہے۔ایئرکوالٹی کی بہتری نے لاہورکوواپس اس کی اصل پہچان دلوائی ہے،مریم نوازکی قیادت میں عوام کے تعاون سے ہر شعبے میں پنجاب کو ترقی اور کامیابی کی مثال بنائیں گے۔