برطانیہ: نایاب انڈا 70 ہزار روپے میں فروخت

  لندن (آئی این پی )برطانیہ میں ہونے والی ایک نیلامی میں کروی انڈا 200پائونڈ ( پاکستانی 70 ہزار 965 روپے )میں فروخت ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نایاب انڈے کے سابقہ مالک ایڈ پاونیل نے اسے 150 پائونڈمیں خریدا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے نایاب انڈے کو فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیا تھا۔ اس فلاحی ادارے نے مذکورہ نایاب کروی انڈے کو دوبارہ فروخت کیا ہے۔فلاحی ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انڈے کی فروخت سے خوش ہیں کیوں کہ اب ہم اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔اس انڈے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عام انڈوں کی طرح بیضوی نہیں ہے بلکہ کروی یعنی مکمل گول ہے، ابتداً اسے سکاٹ لینڈ کی ایک خاتون نے سپر مارکیٹ سے خریدا تھا۔