واشنگٹن (آئی این پی ) ایک شخص نے مگرمچھوں سے بھرے دریا میں 55 کلومیٹر تک تیر کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اینڈی ڈونلڈ سن نے بتایا کہ اس طرح کے کھلے پانی میں تیرنا کافی اعصاب شکن ہوتا ہے کیونکہ وہاں مسلسل جنگلی حیات سے خطرہ لاحق رہتا ہے، مگر پھر بھی لوگ اس دریا کو روزانہ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے Kununurra سے دریا میں تیرنا شروع کیا اور 11 گھنٹے اور 52 منٹ تک تیرتے رہے۔اس طرح انہوں نے 2024 میں اتنا فاصلہ 16 گھنٹے سے زائد وقت میں طے کرنے والے Simone Blaser کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے بعد اینڈی ڈونلڈ سن نے بتایا کہ 'یہ جادوئی سفر تھا، اس دریا اور اس کے خوبصورت میں تیرنا بہترین تجربہ تھا'۔صبح 5 بج کر 38 منٹ پر انہوں نے سفر کا آغاز کیا اور جب جب دوپہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تو ان کے ساتھ چلنے والی کشتیوں نے انہیں سایہ فراہم کرنے کی کوشش کی۔میٹھے پانی میں نمک نہ ہونے کی وجہ سے اس میں تیرنا مشکل ہو جاتا ہے اور جب تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو جسم کو حرکت دینا مشکل محسوس ہوت ہے۔مگر تمام تر مشکلات کے باوجود انہوں نے شام 5 بج کر 29 منٹ پر اپنا سفر مکمل کرلیا۔