فیصل آباد: سابق ایس پی نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

 فاروق اور چدھڑ گروپ کے ناصر، جعفر کے درمیان کھیتوں میں جانور گھسنے پر جھگڑا ہوا 
چدھڑ گروپ نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار کرکے ایس پی فاروق ہندل کو زخمی کر دیا 
فاروق ہندل، بھتیجوں نے فائرنگ کر کے ناصر اور اسکے بیٹے 35 سالہ امتیاز کو گولیاں ماردیں
فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آبادتھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک 651 گ ب میں کھیتوں میں جانور گھسنے پر جھگڑا کے دوران سابق ایس پی اور اسکے بھتیجے نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایس پی فاروق ہندل اور چدھڑ گروپ کے ناصر اور جعفر کے درمیان کھیتوں میں جانور گھسنے پر جھگڑا ہوا اس دوران چدھڑ گروپ نے کلہاڑی کے وار کرکے سابق ایس پی فاروق ہندل کو زخمی کر دیا جس کے بعد فاروق ہندل اور اسکے بھتیجوں نے فائرنگ کر کے 60 سالہ ناصر اور اسکے بیٹے 35 سالہ امتیاز کو قتل جبکہ مقتول ناصر کے 50 سالہ بھائی جعفر شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر سابق ایس پی فاروق ہندل سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا فائرنگ سے باپ بیٹا قتل،سابق ایس پی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا