اٹک: سواری بٹھانے پر تنازعہ، ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

تلخ کلامی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں،مقدمہ درج،ملزمان کی تلاش شروع
اٹک (آئی این پی )اٹک میں گاڑی میں سواری بٹھانے کے تنازعہ پر باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق اٹک کے کھنڈا چوک پر سواری بٹھانے پر تلخ کلامی بڑھی تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔