مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا بھارتی جنرل کے بیان پر ردعمل: مودی سرکار کے فسطائی نظام کا بے نقاب ہونا
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بھارتی جنرل کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارتی جنرل نے خود بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، جس کے بعد نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بھارت کے سول و ملٹری افسران خود فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں اور بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ریاستی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں اور ان کی تردید کرنا ممکن نہیں۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق انہیں پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا، مگر جنرل کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنائی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔