اسلام آباد کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

لاہور(نیٹ نیوز)پی ایس ایل میں اسلام آباد کی10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن  ہے جب کہ لاہور،کوئٹہ، کراچی کے 6،6پوائنٹس ہیں۔پشاور کے  چارپوائنٹس  ہیں۔یوں لاہور،کوئٹہ، کراچی میں آگے جانے کے لئے جان توڑ جنگ جاری ہے،پی ایس ایل  10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے عبرت ناک شکست ہو گئی۔ یہ میچ جیت کر کوئٹہ گلیڈئیٹرز پی ایس ایل ٹین کے پوائنٹس ٹیبل پر  بڑی چھلانگ لگا کر تیسری سلاٹ میں پہنچ گئے اور پشاور زلمی یہ میچ ہار کر  چوتھی پوزیشن سے لڑھک پر پانچویں پوزیشن پر آ گئے  پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے ٹورنامنٹ کے 34 میں سے 17 میچز مکمل ہوچکے ہیں اگلے مرحلے میں کون جائے گا فیصلہ ا?نے والے میچز میں ہوگا۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور 34 میچز کھیلے جانے ہیں جس میں سے 17 میچز کا نتیجہ ا?چکا ہے۔ابتدائی نصف ٹورنامنٹ مکمل ہونے پر پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال انتہائی دلچسپ ہوچکی ہے اور کوئی بھی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔ تاہم فیصلہ کن مرحلے میں کون سی تین ٹیمیں جائیں گی۔ اس کا فیصلہ ا?نے والے میچز میں ہوگا۔اب تک کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن اسلام ا?باد یونائیٹڈ کی پوزیشن سب سے مضبوط اور مستحکم ہے جو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔اسلام ا?باد نے پانچ میچز کھیل کر تمام میں فتوحات حاصل کیں اور 10 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ وہ اب صرف ایک میچ جیت کر اگلے مرحلیکے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے تین تین میچز جیت کر 6 چھ پوائنٹ حاصل کیے ہوئے ہیں تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر لاہور، کوئٹہ اور کراچی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ان ٹیموں کو اگلیمرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے تین، تین میچز جیتنا لازمی ہوں گے۔مسلسل چار فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے اور چھ میچوں میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ملتان سلطانز کو ناک ا?و?ٹ مرحلے میں جانے کے لیے نہ صرف اگلے چاروں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔پشاور زلمی کی ٹیم بھی اتار چڑھاو? کا شکار ہے اور 6 میں سے صرف دو میچز ہی جیت پائی ہے۔ اس کے پاس بھی اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔