اسلام آباد(آن لائن)بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔عمران خان کے اگر انسٹا اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکاؤنٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔دوسری جانب عمران خان کے اکاؤنٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔