وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وسطی لندن کے ایک ہوٹل میں سرمایہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ملک سرمایہ کاری کے لیے موزوں جگہ ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔