بھارتی پلے بیک گلوکار جوبن نوٹیال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ بیٹے کے والد بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوبن نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔جوبن نوٹیال نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب والد بن گئے ہیں اور ان کا بیٹا 14 ستمبر کو پیدا ہوا۔گلوکار نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں اسپتال سے گھر واپس آچکے ہیں اور خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ جوبن نوٹیال 14 جون 1989 کو دہرادون، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتی فلمی صنعت کے معروف پلے بیک سنگرز میں شمار ہوتے ہیں اور آئیفا، فلم فیئر اور زی سینی ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔