سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے فائنل نتائج جاری

کراچی(آئی این پی )سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے  ایم ڈی کیٹ 2026 کے حتمی نتائج جاری کر دئیے گئے  ۔ ایس ٹی ایس کے اعلامیے کے مطابق 20 ستمبر کو سندھ سمیت 9 ٹیسٹ سینٹرز میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کیا گیا تھا۔  ا علامیے کے مطابق  عارضی نتائج پر موصول ہونے والے تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد ان پر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔