پشاور(آئی این پی )خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیئے۔ 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کر سکے۔کے ایم یو کی انتظامیہ کے مطابق 58 فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کیلئے کوالیفائی کیا، صوبے بھر سے صرف 2 فیصد امیدوار 170 سے زیادہ نمبر لے سکے جبکہ 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر لئے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ 31 فیصد امیدواروں نے 90 سے کم نمبر لئے ہیں ، کم نمبر لینے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہو سکے