اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال نئے چیلنج پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان

اسلامو فوبیا کا شکار افراد کو قانونی تحفظ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں:یواے ای میں پاکستانی سفیر
دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اے آئی  ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔سفیرپاکستان نے  ابوظہبی میں 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2026 تک منعقد  ہ  جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف پر اقوام متحدہ کی 15ویں کانگریس' میں پاکستان کا قومی  بیان پیش کیا۔۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی ایس) کیلئے  نئے سرے سے عزم کا اعادہ کیا اور پائیدار ترقی اور قانون کی حکمرانی کے باہمی معاون تعلق کو اجاگر کیا۔پاکستان نے مضبوط بین الاقوامی تعاون، قومی سطح پر صلاحیت سازی میں اضافے، اور ترقی پذیر ممالک کیلئے  بامقصد تکنیکی معاونت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا مطالبہ کیا۔