1500 ماہانہ فیس لینے والے سکول کی رجسٹریشن فیس 10ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی
2500فیس والے سکولوں سے20ہزار وصول کیے جائیں گے‘رجسٹریشن 4سال کیلئے ہوگی
لاہور( آئی این پی)پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز سامنے آگئی جس کے تحت سکولوں کو 4سال کے لیے رجسٹر کرنے اور فیس سکول کی ماہانہ فیس کے تناسب سے مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔مجوزہ نئے قواعد و ضوابط کے مطابق 1500روپے ماہانہ فیس لینے والے سکول کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ 2500روپے تک ماہانہ فیس والے سکولوں سے رجسٹریشن کی مد میں 20ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔اسی طرح 5ہزار روپے تک ماہانہ فیس لینے والے سکول کی رجسٹریشن فیس 50ہزار روپے جبکہ 10ہزار روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ قواعد کے تحت 20ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے سکولوں کی رجسٹریشن فیس 2 لاکھ روپے ہوگی جبکہ 20ہزار روپے سے زائد ماہانہ فیس وصول کرنے والے سکولوں کے لیے رجسٹریشن فیس 10لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فیس کی ادائیگی پر سکولوں کو 4سال کے لیے رجسٹریشن جاری کی جائے گی