سکیورٹی فیس کااطلاق شادی ہالز، کنسرٹس، احتجاجی اجتماعات و دیگر تقریبات پر کیا جا سکتا ہے،تجاویز آئی جی کو ارسال
لاہور(کرائم رپورٹر )پرائیویٹ پروگرامزپرپولیس سکیورٹی کیلئے فیس عائدکرنیکامنصوبہ تیارکرلیاگیاپولیس نے سکیورٹی فیس سے متعلق تجاویزآئی جی پنجاب کوبھجوادیں،جس کے تحت پرائیویٹ ایونٹس پر پولیس سکیورٹی اب مفت فراہم نہیں کی جائیگی۔سال2025 میں لاہورپولیس نے14ہزارسے زائدایونٹس پر سکیورٹی کیانتظامات کیے جن میں زیادہ تر پرائیویٹ، احتجاجی اور ثقافتی پروگرامز شامل تھے۔آئی جی پنجاب کوبھیجی گئی تجاویز کے مطابق پولیس سکیورٹی سروسز کیلئے باقاعدہ فیس وصولی کا طریقہ کار تیار کیا جائے گا،سکیورٹی فیس کااطلاق شادی ہالز، کنسرٹس، احتجاجی اجتماعات و دیگر تقریبات پر کیا جا سکتا ہے،اس سے حاصل ہونے والی رقم پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اور سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد فیس وصولی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،لاہور پولیس کے مطابق ایسیاقدام سے سکیورٹی نظام مزید موثر بنایا جا سکے گا۔