کسانوں کا لانگ کوئٹہ میں روک دیا گیا‘متعدد رہنما گرفتار

رکاوٹوں کے باوجود بلوچستان اور سندھ کے کسانوں کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے:مرکزی صدر
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر میاں عمیر نے کہا ہے  بلوچستان سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے والے کسانوں کے قافلے کو کوئٹہ سے نکلتے ہی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں کسان اتحاد کے عہدیداران اور کارکنان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم تمام رکاوٹوں کے باوجود بلوچستان اور سندھ کے کسانوں کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔میاں عمیر نے  آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات مکمل ہونے کے بعد بلوچستان سے آنے والا قافلہ دوبارہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران اور کارکنان کے خلاف جبر کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری پنجاب ملک یٰسین بھی شامل ہیں،