اوورسیز پاکستانیوں نے نیویارک میں وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے حق میں بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستانی پرچموں اور "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے نیو یارک کی فضا گونج اٹھی۔کمیونٹی نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کیے، جن میں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو نمایاں کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دیا اور کشمیری عوام کے حق میں جرات مندانہ موقف اپنانے پر وزیرِاعظم اور فوجی قیادت کو سراہا۔
کمیونٹی نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے عالمی فورمز پر پاکستان کی عزت اور ساکھ بلند کی، اور پاک فوج کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر اور محبت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔