پنجاب میں چھاپے ، 158 گرانفروش گرفتار

 صوبہ بھر کے 5 لاکھ 46 ہزار 672 مقامات پر چھاپے مارے گئے13 ہزار 480 گراں فروشوں کو جرمانے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)24 گھنٹوں میں صوبہ بھر کے 5 لاکھ 46 ہزار 672 مقامات پر چھاپے مارے گئے،13 ہزار 480 گراں فروشوں کو جرمانے عائد جبکہ 158 افراد گرفتار کرائے گئے، 43 ہزار 941 مقامات پر آٹے کے نرخوں کی چیکنگ کے دوران 1055 گراں فروشوں کو جرمانے جبکہ 10 گرفتار کرائے گئے، 25 ہزار 285 چکن شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے 649 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کرایا گیا،15 ہزار 811 ہوٹلوں و تنوروں کی چیکنگ کے دوران 502 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 8 گرفتار کرائے گئے،15 ہزار 797 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کرتے ہوئے571 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 12 گرفتار کرائے گئے۔