لاہور (کرائم رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے حوالے سے نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق یکم نومبر تا یکم دسمبر تک گراں فروشی پر مسلسل گرفتاریاں، مقدمات کا اندراج و جرمانے کئے گئے۔گزشتہ ماہ 7499 مقامات کی چیکنگ کی گئی ،93 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج، 107 گرفتاریاں جبکہ 2165 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔