شہید کانسٹیبل ضیا اختر کے اہلخانہ کو گھر دیدیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے، جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل ضیاء اختر کے اہلخانہ کو1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق خوشاب کے علاقہ جوہر آباد میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل ضیاء اختر نے رواں سال تھانہ قائد آباد کی حدود میں خطرناک ڈکیت و منشیات فروش گینگ سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل ضیاء اختر کے لواحقین میں اہلیہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئیآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل ضیاء اختر کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل ضیاء اختر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پنجاب پولیس شہید کانسٹیبل ضیاء￿  اختر جیسے 1700 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے