10رائس ملز پر چھاپے، 27ہزار474بوری گندم بر آمد

کارروائیاں وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے چنیوٹ، لالیاں، بھوانہ میں کیں
بھوانہ، چناب نگر (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ (ایس ایم یو)ضلع چنیوٹ کا محکمہ خوراک اور پیرا فورس کے ہمراہ چنیوٹ، لالیاں اور بھوانہ میں رائس ملز کا آڈٹ،10 رائس ملز چیک کی گئیں (5 چنیوٹ، 3 لالیاں، 2 بھوانہ)رشید رائس ملز طاہرہ آباد، ساہیوال روڈ، چناب نگر (تحصیل لالیاں)سے 27474 بوریاں (1374 میٹرک ٹن) گندم بر آمد کی گئی جو ناجائز طور پر چھپائی گئی تھی۔ بر آمد شدہ گندم موقع پر ہی سیل کر دی گئی۔ مل انتظامیہ کو سختی سے پابند کیا گیا کہ حکومتی اجازت کے بغیر کوئی فروخت یا ترسیل نہ کرے۔چناب نگر میں بڑی کارروائی کے دوران رشید رائس ملز طاہر آباد کے گودام میں ذخیرہ اندوزی کی غرض سے سٹاک کئے گئے گندم کے 27 ہزار 300 بیگ بر آمدکیے گئے۔ ایس ڈی ای او پیرا محمد افضل کے مطابق تھیلوں کا وزن 1365 ٹن ہے۔