جیالوں نے لہو دے کر ملک کی جمہوری بقا کی قیمت ادا کی، بلاول

 قربانی جبر کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا امر باب ،ہیروز کو فراموش نہیں کرینگے 
شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویڑن کو زندہ رکھیں گے ، پیغام 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر آباد کے گاؤں پْنھل چانڈیو کے 16 بہادر جیالوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، جنہیں جنرل ضیاء￿  کے دورِ آمریت میں 29 ستمبر 1983 کو تحریک بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی) کے دوران بے رحمی سے شہید کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جیالوں نے اپنا لہو دے کر ملک کی جمہوری بقا کی قیمت ادا کی، اْن کی قربانی جبر کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا ایک امر باب ہے، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کے نام ہماری جدوجہد کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے ہیں ، پیپلز پارٹی ان ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے بدترین جبر کے باوجود آمریت کے خلاف جراَت اور مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر ڈی کے شہداء سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اْن کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم ہر قسم کی آمریت کا مقابلہ کریں گے اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس ویڑن کو زندہ رکھیں گے۔