ایشیاء کپ, غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء

گرفتار ملزمان میں عمران عماد اور اسلام شامل ، ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا،لیپ ٹاپ ، موبائل فونز،نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایشیاء کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء  کروانے والے 3 بکیے کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران عماد اور اسلام شامل ہیں ملزمان نے پاک-انڈیا ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھاملزمان کے قبضہ سے 2 عدد لیپ ٹاپ 3 موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی گئی ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف کیا ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی