اسلام آباد(نیٹ نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 6 چوری شدہ، ٹیمپرڈ گاڑیاں بر آمد کر لی گئیں۔ڈی آئی جی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کر کے جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جارہی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کار چوری میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔