پاکستان بھارت فائنل؛ ٹاس پاکستان کے جیتنے کا امکان20فیصدبڑھائیگا

لاہور(نیٹ نیوز) دبئی میں  آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے جیتنے کے  امکانات کا ایک معقول اندازہ یہ ہے کہ پاکستان  کے چالیس فیصد اور بھارت کے ساٹھ فیصد یہ میچ جیتنے کے امکانات ہیں۔ لیکن یہ اندازہ ٹاس ہونے سے پہلے کا ہے۔ ٹاس ہونے کے بعد اس اندازے  کو دوبارہ دیکھنا  لازم ہو گا۔  اس  اندازے  کی بنیاد دونوں ٹیموں کے باؤلرز، بیٹرز کی پرفارمنس اور صلاحیتوں کا تجزیہ ہے، اس کے ساتھ پچ کے حالات  آج شام کیا ہونے کا امکان ہے اور موسم / اوس / نمی  کیسے دونوں ٹیموں پر اثر انداز ہوں گے، اسے الگ سے دیکھنا ضروری ہے