پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخ رقم کر گئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخ رقم کر گئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نے 854 پوائنٹس بڑھ کر پہلی مرتبہ ایک لاکھ 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1,62,257 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔کاروباری حلقوں کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور مثبت معاشی اشاروں کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان تیز ہوا ہے۔ادھر تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 27 پیسے پر آ گئی۔