پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 114 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی، جہاں دن کے اختتام پر انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 13 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ملکی معیشت کے استحکام کی جانب اشارہ کرتی ہے۔