دل کی حفاظت کا عالمی دن ’’ ورلڈ ہارٹ ڈے ‘‘ آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کی حفاظت کا عالمی دن ’’ ورلڈ ہارٹ ڈے ‘‘ آج 29ستمبر پیر کومنایا جائے گا ۔اس دن کا مقصد صحت مند زندگی کیلئے دل کی حفاظت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ماہرین صحت کے مطابق دل کی بیماری دنیا بھر میں اموات کا سب سے بڑا سبب ہے دنیا بھر میں 80فیصد اموات دل کے دورے سے ہوتی ہیں ۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دل کی امراض کے بڑے سبب بلڈ پریشر، شراب نوشی،سموکنگ،پھلوں اور سبزیوں کا ناکافی استعمال ،سیر و تفریح سے اجتناب کرنا،موٹاپا وغیرہ ہیں۔