چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن آج 20مارچ کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں گھروں کی خوبصورتی کا باعث بننے والی چڑیوںکی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔دنیا بھر میں چڑیوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 20مارچ 2010ء کو منایا گیا جس کا مقصد تیزی سے ختم ہوتی ہوئی چڑیوں کی نسل کو بچانے کیلئے غور و خوض کرنا ہے۔