پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو بھرپور جواب، بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں حال چھوڑ کر چلاگیا
بھارت خطے کا غاصب اور غنڈہ ، پورے خطے کو انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے
نیویارک(آئی این پی ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی پر مدلل جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ بھارت خطے کا غاصب اور غنڈہ ہے، پورے خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے، جو بدقسمتی سے نفرت، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوں پر مبنی مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی تھی۔محمد راشد نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی 90 ہزار قربانیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، ہمارا پڑوسی ملک خود دہشتگردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے