اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلا س آج پیر کو طلب کر لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔