دو فٹ بال ریفریز کو امیگریشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر روک دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دو فٹ بال ریفریز کو امیگریشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر روک دیا ہے۔ ریفری اعظم علی اور عمر شمس نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ریفری کورس کیلیے ملائیشیا جانا تھا۔امیگریشن حکام نے دونوں ریفریز کو پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا اجازت نامہ (این او سی) نہ ہونے کی بنیاد پر روکا تھا۔ پی ایس بی نے ایف ا?ئی اے کو خط لکھا تھا کہ کوئی بھی ان کے این او سی کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائے، دونوں ریفریز کو لاہور ایئر پورٹ پر روانگی سے روکا گیا۔ پاکستاں فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے دونوں ریفریز کو اے ایف سی نے کورس کیلیے مدعو کیا تھا۔