سونے کی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پشاور(خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے سونے کی کان کنی پر  عائد پابندی میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سونخے کی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔  دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائیکابل  کے کناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی  ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ  غیرقانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی ہیں۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور  پولیس کو سونے کی غیرقانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں اور آلات ضبط کرنے کا  اختیار دیا گیا ہے۔