5 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے

 ڈی آئی جی فیصل کا تمام افسران کو نئی جائے تعیناتی پرفوری رپورٹ کا حکم
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 5 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ جنرل ڈیوٹی تھانہ نصیر آباد سے سب انسپکٹر رضوان اصغر ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سب انسپکٹر اسراراقبال کو تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایس ایچ او ہیئر، تھانہ مسلم ٹاؤن سے سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او بادامی باغ تعینات جبکہ ایس ایچ او ہیئر سب انسپکٹرعزیر ارشد اورایس ایچ او بادامی باغ سب انسپکٹرحافظ محمد رمضان کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے تمام افسران کو نئی جائے تعیناتی فوری رپورٹ کا حکم دیا۔