اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت مختلف رہنماؤں اور حکام نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کی قیادت میں ہونے والی ترقی اور معاشی بحالی عالمی سطح پر قابلِ تحسین ہے، اور پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخ اور عقیدے کے بندھن سے جُڑے ہیں۔صدر زرداری نے ترک قوم کی استقامت اور وژن کو دنیا کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا ہے اور دونوں ممالک کے باہمی احترام اور تعاون پر زور دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط اور آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ترک قوم اور صدر اردوان کو مبارکباد دی، اور انہیں امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا دی۔