ٹرمپ کا تیسری بار صدر بننے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرنے سے گریز

 جنگیں رکوانے والے ٹرمپ تیسری بار صدر بن پائیں گے؟ نیا تنازع کھڑا ہوگیا
 واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سیاسی ہلچل مچا دی ،  انہوں نے  صحافیوں سے گفتگو میں تیسری بار صدر بننے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ انہوں نے ابھی تک یہ نہیں سوچا کہ وہامریکی آئین میں موجود دو ٹرمز کی حد کو عدالت میں چیلنج کریں گے یا نہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے مطابق، کوئی بھی شخص صدر کے عہدے کے لئے  دو مرتبہ سے زیادہ منتخب نہیں ہو سکتا۔یہ ترمیم 1951 میں اس وقت منظور کی گئی جب صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے جارج واشنگٹن کی قائم کردہ دو مدت کی روایت توڑتے ہوئے تیسری اور چوتھی مدت کے لیے بھی صدارت سنبھالی تھی۔ روزویلٹ نے اپنی چوتھی مدت کے چند ماہ بعد 1945 میں وفات پائی۔