وانیا سمگلر غباروں سے پریشان، بیلاروس کے ساتھ سرحد بند کر دے گا

 ایسے غبارے کو گرانے کے احکامات،جو ان کے ملک کی حدود میں داخل ہوگا:انگا رگی 
ویلنس(آئی  این پی )لتھوانیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دے گا کیونکہ بیلاروس کی جانب سے چھوڑے گئے غبارے مسلسل اس کی فضائی حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق لتھوانی وزیرِاعظم انگا رگی نینے نے کہا کہ لتھوانیا اب کسی بھی ایسے غبارے کو گرانے کے احکامات دے گا جو ان کے ملک کی حدود میں داخل ہوگا، ہم بیلاروس کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کسی بھی قسم کا ہائبرڈ حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غباروں کو مار گرانے سمیت تمام ضروری اقدامات کریں۔حکام کے مطابق یہ غبارے سمگلروں کے استعمال میں ہیں جو ممنوعہ سگریٹ وغیرہ لتھوانیا میں داخل کرتے ہیں تاہم مذکورہ سرحد یورپی یونین کے شہریوں اور سفارتکاروں کے لیے کھلی رہے گی